2 نومبر، 2015، 3:01 PM

مالدیپ کے صدر کی کشتی میں بم دھماکے کے ثبوت نہیں ملے

مالدیپ کے صدر کی کشتی میں بم دھماکے کے ثبوت نہیں ملے

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے حتمی ثبوت نہیں ملے کہ مالدیپ کے صدر کی کشتی پر ہونے والا دھماکہ بم پھٹنے سے ہوا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے امریکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہا ہے کہ اسے اس بات کے حتمی ثبوت نہیں ملے کہ مالدیپ کے صدر کی کشتی پر ہونے والا دھماکہ بم پھٹنے سے ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ایف بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کے تحقیق کاروں کو اس چیز کا حتمی ثبوت نہیں مل سکا کہ وہ ایک بم دھماکہ تھا۔ رواں برس 28 ستمبر کو ہونے والے دھماکے میں صدر عبداللہ یامین تو بال بال بچ گئے تھے تاہم ان کی اہلیہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا تھا جب صدر یامین حج کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپسی پر مالے کے قریب ایک جزیرے پر واقع ہوائی اڈے سے دارالحکومت جا رہے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے مالدیپ کی حکومت نے ایف بی آئی سمیت کئی غیر ملکی تحقیقاتی اداروں سے مدد لی تھی۔

News ID 1859285

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha